Monday, 29 July 2013

صلوۃالاوابین


نماز مغرب کے بعد صلوۃالاوابین پڑھی جا تی ہے یہ نفلی نماز ہے جس کاوقت مغرب کی نماز کے بعد عشاٴ سے پہلے تک ہے اس کی کم از کم چھ رکعات اور زیادە سے زیادە بیس رکعتیں ہیں اس کے پڑھنےکا طریقہ یہ ہے کہ نماز مغرب کے بعد دو دو رکعات کر کے پڑھےاور نیت یوں کے،،دورکعت نفل صلوۃالاوابین بندگی خدا کی منہ قبلہ شریف کی طرف پھر الله اکبر کہ کر نماز شروع کرے ہر دو نفلوں کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۃفاتحہ کے بعد تین مرتبہ قل شریف پڑھیں نوافل پڑھنےکے بعد اپنے والدین کے لۓ اور اپنے اہل خانہ کے لۓ دعا کریں
اس نماز کے بہت سے فواید ار روحانی اسرار ہیں نماز پڑھنے کے بعد جو شخص بخشش کی دعامانگےإنشاٴالله قبول ہو گی اگر آخرت طلب کرے تو اسے بزریعہ خواب جنت کی بشارت ملے گی اکثر الله والو کے معمول میں اس نماز کا پڑھنا شامل رہا ہے احادیث میں ہے،،حضرت ابو ہریرە رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسولصلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز مغرب کے بعد چھ رکعات نماز پڑھے اور انکے درمیان کوئ بری بات زبان سے نہ نکالے تو اس کو بارە برس کی عبادت کا ثواب ملتا ہے،،،ترمزی شریف،،،،
ایک اور حدیث میں حضرت عا ئشہ رضی الله عنھا سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مغرب کی نماز کے بعد بیس رکعت نماز پڑھے الله تعالٰی اس کے لۓجنت میں گھر بناتا ہے ،،ترمزی،،
حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول مقبول صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئ آدمی مغرب کی نماز کے بعد چار رکعت نماز ادا کرے اور ان میں کسی سے بات نہ کرۓ تو اس کے عمل کو فرشتے علیین میں اٹھا کر لے جا تے ہیں اور اسکو یہ مرتبہ عطا کیا جاتا ہے کہ گویا اس نے مسجد اقصٰی میں شب قدر کو پا لیا اور نصف رات کی نماز سے بہتر ہے

اعتکاف

 نماز عشاٴ
نماز تراویح کے بعد نماز صلوۃ التسبیح روزانہ ادا کریں کوئ بھی وقت اپنی پسند کا مقرر کر لیں ذکر اذکار تسبیحات قران کی تلاوت کریں اور زیادە سے زیادە دعائیں مانگیں بہتا ہوا سمندر ہے رحمتوں کا آپ کی ہمت ہے کہ کتنا فائدە حاصل کرنا ہے
نماز تہجد
نماز تہجد الله والوں کی محبوب نماز ہے کیونکہ اس نماز کے روحانی اسرار بہت زیادە ہیں لہذا جو الله کے خاص فضل اور رحمت کا طالب ہو تو وە اس نماز کو لازماً پڑھے یہ نماز رات کے پچھلے پہر پڑھی جاتی ہےیہ کم از کم دو اور زیادە سے زیادە بارە نفل ادا کریں اس کے بعد سورۃ یس؛سورۃ مزمل؛ درود شریف پڑھتے پڑھتے سحری کر لیں 
نماز فجر ادا کر نے کے بعد تسبیحات کر تے رہیں یہاں تک کہ سورج نکل آۓ تو چار رکعت نفل نماز اشراق ادا کریں
نمازاشرق
طلوع آفتاب کے بعد دو نیزے سورج بلند ہو نے پر جو نماز پڑھی جاتی ہے اسے نماز اشراق کہتے ہیں چار رکعت  دو دو نفل کر کے پڑھیں اس کی فضیلت کے بارے میں حضورصلی الله علیہ وسلم کے ارشادات گرامی درج ذیل ہیں حضرت معاز بن انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر سے فارغ ہونے کے بعد جو شخص مصلے پر بیٹھا رہے اس کے بعد دو رکعتیں پڑھ کرمصلے سے اٹھےاور ان دو نمازوں کے درمیان سواۓ اچھی باتوں کے اور کچھ نہ کہے تو اس کے گناە معاف کر دۂےجاتے ہیں اگرچہ سمندر کے جھاگ سےزیادە ہی کیوں نہ ہو
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے صبح کی نماز جماعت سے پڑھی اور سورج نکلنےپر اس نے دو رکعت پڑھی تو اس کو ایک حج اور ایک عمرە کا ثواب ملے گا نماز اشراق ادا کرنے کر بعد تھوڑا سا آرام کر لیں
نماز چاشت
جب دن مکمل نکل آۓ یعنی دس بجے کے قریب چار رکعتیں ادا کریں الله کا حکم ہے جو اس کو ادا کرۓگا میں اس کی دن کےآخری حصہ تک کفایت کروں گا چاشت کے آخری سجدە میں 40 مرتبہ یَاوَھَََُابُ؛؛ پڑھنے سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے
اس کے بعد 140 مرتبہ ؛؛یَا تَوَابُ؛؛ پڑھیں پھر 100مرتبہ یَاسَمِیعُ۔۔پڑھیں
زوال کے وقت آرام کر لیں پھرتازە دم ہو کرقرآن پاک کی تلاوت کریں پھر نماز ظہر ادا کریں نماز عصر کے وقت زیادە تر درود شریف تیسرا کلمہ اور استغفار پڑھیں روزە کھولنے سے پہلے جو دعا مانگیں إنشاٴالله قبول ہو گی نماز مغرب کے بعد اوابین کے چھ نفل ادا کریں آپنی ترتیب تیار ہو جاۓگی

وظائف اعتکاف


جو شخص فجر کے بعد 786 مرتبہ پوری بسم الله الرحمن الرحيم پڑھنے کا معمول  بنا لےالله اس کے رزق میں برکت دیتے ہیں
استغفار:۔۔ اعتکاف میں کثرت سے پڑھیں خدا کی رحمت جوش میں آجاۓ
سچی توبہ ورحمت کا وظیفہ
آیت کریمہ کی ایک تسبیح صبح وشام پڑھیں


مغفرت کا موٴثر وظیفہ:۔۔پہلی دفعہ اعتکاف میں بیٹھنے والے کو چاۓ کہ وەاس وظیفے کو روزانہ101مرتبہ پڑھے


ذکر نفی اثبات:۔۔ ایک ایک تسبیح صبح وشام

ہر نماز کے بعد 300مرتبہ یہ پڑھیں

دورانِ اعتکاف اس وظیفہ کو سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں ہر مشکل آسان ہو گی

رزق میں اضافہ کیلۓ اعتکاف میں اس وظیفہ کو 300مرتبہ روزانہ پڑھیں

ہو سکے تو یہ وظیفہ اعتکاف میں سوا لکھ مرتبہ پڑھیں۔۔۔۔ورنہ ایک تسبیح روزانہ پڑھیں

تیسرے عشرے کی دعا


اکیسویں رمضان سے آخر رمضان تک صبح وشام 100مرتبہ یہ دعا پڑھیں

پہلی شبِ قدر یعنی اکیسویں شب کی عبادت
اکیسویں شب کو چار رکعت نفل پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کے بعد ایک مرتبہ سورۃ انا انزلنا پڑھیں بعد سلام 80مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں إنشاٴالله اس نماز کے پڑھنے والےکے حق میں فرشتے دعا کریں گے اور تمام حاجات پوری ہونگی

اکیسویں شب میں دو رکعت نفل نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورۃالحمد کے بعد قل شریف تین بار پڑھنی ہے اور اناانزلنا ایک بار پڑھیں بعد از سلام 80 مرتبہ یہ استغفار پڑھیں سچے دل سے پڑھنے والے کے سب گناە معاف ہونگے
خاص وظیفہ اکیسویں شب
سورۃ القدر 21مرتبہ پڑھیں

اکیسواں روزە


بعد از نماز فجر
الله تعالٰی کا یہ پیارا نام 300مرتبہ پڑھیں

بعد از نماز ظہر
الله تعالٰی کا یہ پیارا نام 300مرتبہ پڑھں

بعد از نماز عصر
الله تعالٰی کایہ پیارا نام 300مرتبہ پڑھیں

بعد از نماز مغرب
دعاۓ جمیلہ 3مرتبہ پڑھیں




بعد از نماز عشاٴ
سورۃ طلاق کی آیت تین کو 40مرتبہ پڑھں

Saturday, 27 July 2013

20th Ramadan...

After Fajr Namaz...
- Read 5th Kalma Astagfar 70 times


After Zuhr Namaz...
- Read these 7 Salams 17 times


After Asr Namaz...
- Read Ayah-tul-Kursi 27 times


After Maghreb Namaz...
- Read Darood-e-Ibrahimi 33 times


After Isha Namaz...
- Read 4 Rakat Namaz Salah-tul-Hajat 1 times
NOTE: The method of reading Salah-tul-Hajat has already been mentioned in the "9th Ramadan..." post.
- Afterwards, read the following Astagfar 200 times

19th Ramadan...

After Fajr Namaz...
- Read Ayah No.4 of Surah Jumma 40 times


After Zuhr Namaz...
- Read Ayah No.26 of Surah Al-Imran 33 times

       

After Asr Namaz...
- Read Darood-e-Shareef 55 times


After Maghreb Namaz...
- Read the Last Ruku of Surah Baqarah 11 times

After Isha Namaz...
- Read 4 Rakat Namaz Salah-tul-Tasbeeh 1 times
NOTE: The method of reading Salah-tul-Tasbeeh has already been mentioned in the "2nd Ramadan..." post.
- Afterwards, read the following Astagfar 300 times