Monday 29 July 2013

اعتکاف

 نماز عشاٴ
نماز تراویح کے بعد نماز صلوۃ التسبیح روزانہ ادا کریں کوئ بھی وقت اپنی پسند کا مقرر کر لیں ذکر اذکار تسبیحات قران کی تلاوت کریں اور زیادە سے زیادە دعائیں مانگیں بہتا ہوا سمندر ہے رحمتوں کا آپ کی ہمت ہے کہ کتنا فائدە حاصل کرنا ہے
نماز تہجد
نماز تہجد الله والوں کی محبوب نماز ہے کیونکہ اس نماز کے روحانی اسرار بہت زیادە ہیں لہذا جو الله کے خاص فضل اور رحمت کا طالب ہو تو وە اس نماز کو لازماً پڑھے یہ نماز رات کے پچھلے پہر پڑھی جاتی ہےیہ کم از کم دو اور زیادە سے زیادە بارە نفل ادا کریں اس کے بعد سورۃ یس؛سورۃ مزمل؛ درود شریف پڑھتے پڑھتے سحری کر لیں 
نماز فجر ادا کر نے کے بعد تسبیحات کر تے رہیں یہاں تک کہ سورج نکل آۓ تو چار رکعت نفل نماز اشراق ادا کریں
نمازاشرق
طلوع آفتاب کے بعد دو نیزے سورج بلند ہو نے پر جو نماز پڑھی جاتی ہے اسے نماز اشراق کہتے ہیں چار رکعت  دو دو نفل کر کے پڑھیں اس کی فضیلت کے بارے میں حضورصلی الله علیہ وسلم کے ارشادات گرامی درج ذیل ہیں حضرت معاز بن انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر سے فارغ ہونے کے بعد جو شخص مصلے پر بیٹھا رہے اس کے بعد دو رکعتیں پڑھ کرمصلے سے اٹھےاور ان دو نمازوں کے درمیان سواۓ اچھی باتوں کے اور کچھ نہ کہے تو اس کے گناە معاف کر دۂےجاتے ہیں اگرچہ سمندر کے جھاگ سےزیادە ہی کیوں نہ ہو
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے صبح کی نماز جماعت سے پڑھی اور سورج نکلنےپر اس نے دو رکعت پڑھی تو اس کو ایک حج اور ایک عمرە کا ثواب ملے گا نماز اشراق ادا کرنے کر بعد تھوڑا سا آرام کر لیں
نماز چاشت
جب دن مکمل نکل آۓ یعنی دس بجے کے قریب چار رکعتیں ادا کریں الله کا حکم ہے جو اس کو ادا کرۓگا میں اس کی دن کےآخری حصہ تک کفایت کروں گا چاشت کے آخری سجدە میں 40 مرتبہ یَاوَھَََُابُ؛؛ پڑھنے سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے
اس کے بعد 140 مرتبہ ؛؛یَا تَوَابُ؛؛ پڑھیں پھر 100مرتبہ یَاسَمِیعُ۔۔پڑھیں
زوال کے وقت آرام کر لیں پھرتازە دم ہو کرقرآن پاک کی تلاوت کریں پھر نماز ظہر ادا کریں نماز عصر کے وقت زیادە تر درود شریف تیسرا کلمہ اور استغفار پڑھیں روزە کھولنے سے پہلے جو دعا مانگیں إنشاٴالله قبول ہو گی نماز مغرب کے بعد اوابین کے چھ نفل ادا کریں آپنی ترتیب تیار ہو جاۓگی

No comments:

Post a Comment