Monday, 29 July 2013

اعتکاف


20 رمضان المبارک افطار سے پہلے اعتکاف کی نیت کر کے اپنی پردے والی جگہ میں چلے جائیں

اعتکاف کی نیت*
اعتکاف کی نیت میں صرف اور صرف الله تعالٰی کی رضا اور حضورصلی الله علیہ وسلم کی سنت کی پیروی 
کرتے ہوۓ اعتکاف کر رہی ہوں ) کررہاہوں

دعا*
یاالله میری کوتاہیاں اور غلطیاں معاف فرمانا اور مجھ پر اعتکاف کی تمام برکتیں نازل فرماناجب تک میں  
تیرےدربار میں حاضر رہوں میرا گھر میرے بچےمیرے خاندان کے تمام افراد کی خیر ہو میرے ہمساۓ میری
بستی کے لوگوں کی خیر ہو میرۓ تمام دوست احباب اور جاننے والو کے گھروں میں خیروعافیت رہے یاالله
دورانِ اعتکاف مجھےکسی کی طرف سےکوئ بری خبر نہ سنانایاالله مجھے اعتکاف کی تمام برکتوں اور
رحمتوں سے نوازنا اور میری یہ عاجزی میری عبادت اور میری اس کوشش کو قبول فرمانا۔ آمین
نوٹ:۔۔ چونکہ اندر داخل ہوتے وقت عصر کا وقت ہو تا ہے اس وجہ سے جا کر فوری طور پر نفل ادا نہیں
کر سکتے۔نماز مغرب ادا کرنے کے بعد دو رکعت نفل اعتکاف کی نیت کے اداکر لیں
نوٹ:۔۔جب بھی وضو کریں تو دو رکعت نفل تحیتہ الوضو ادا کریں
نماز مغرب ادا کرنے کے بعد چھ رکعت نفل نماز اوابین کے ادا کرنے ہیں ان کا ثواب بارە سال کی عبادت
کےبرابرہوتا ہے
نماز اوابین پڑھنے کا طریقہ

No comments:

Post a Comment