Monday 29 July 2013

صلوۃالاوابین


نماز مغرب کے بعد صلوۃالاوابین پڑھی جا تی ہے یہ نفلی نماز ہے جس کاوقت مغرب کی نماز کے بعد عشاٴ سے پہلے تک ہے اس کی کم از کم چھ رکعات اور زیادە سے زیادە بیس رکعتیں ہیں اس کے پڑھنےکا طریقہ یہ ہے کہ نماز مغرب کے بعد دو دو رکعات کر کے پڑھےاور نیت یوں کے،،دورکعت نفل صلوۃالاوابین بندگی خدا کی منہ قبلہ شریف کی طرف پھر الله اکبر کہ کر نماز شروع کرے ہر دو نفلوں کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۃفاتحہ کے بعد تین مرتبہ قل شریف پڑھیں نوافل پڑھنےکے بعد اپنے والدین کے لۓ اور اپنے اہل خانہ کے لۓ دعا کریں
اس نماز کے بہت سے فواید ار روحانی اسرار ہیں نماز پڑھنے کے بعد جو شخص بخشش کی دعامانگےإنشاٴالله قبول ہو گی اگر آخرت طلب کرے تو اسے بزریعہ خواب جنت کی بشارت ملے گی اکثر الله والو کے معمول میں اس نماز کا پڑھنا شامل رہا ہے احادیث میں ہے،،حضرت ابو ہریرە رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسولصلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز مغرب کے بعد چھ رکعات نماز پڑھے اور انکے درمیان کوئ بری بات زبان سے نہ نکالے تو اس کو بارە برس کی عبادت کا ثواب ملتا ہے،،،ترمزی شریف،،،،
ایک اور حدیث میں حضرت عا ئشہ رضی الله عنھا سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مغرب کی نماز کے بعد بیس رکعت نماز پڑھے الله تعالٰی اس کے لۓجنت میں گھر بناتا ہے ،،ترمزی،،
حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول مقبول صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئ آدمی مغرب کی نماز کے بعد چار رکعت نماز ادا کرے اور ان میں کسی سے بات نہ کرۓ تو اس کے عمل کو فرشتے علیین میں اٹھا کر لے جا تے ہیں اور اسکو یہ مرتبہ عطا کیا جاتا ہے کہ گویا اس نے مسجد اقصٰی میں شب قدر کو پا لیا اور نصف رات کی نماز سے بہتر ہے

No comments:

Post a Comment