Sunday, 4 August 2013

چوتھی شبِ قدر یعنی 27ویں شب کی عبادت


شب قدر کو 12رکعت نماز تین سلام سے پڑھیں ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ القدر ایک بار اور سورۃاخلاص7 بار پڑھیں بعد از سلام 70مرتبہ استغفار پڑھیں


دو رکعت نفل پڑھیں ہر رکعت میں سورۃفاتحہ کے بعد سورۃالقدر تین تین بار اور سورۃ اخلاص پانچ پانچم مرتبہ پڑھیں بعد از سلام سورۃاخلاص7مرتبہ پڑھیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں*

چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ تکاثر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین بار پڑھنی ہے قبر کے عذاب سے چھٹکارا ہو گا إنشاٴالله


 دو رکعت نفل پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص 7مرتبہ پڑھیں بعد از سلام 70مرتبہ 


استغفار پڑھیں إنشاٴالله مصلے سے نہ اٹھیں گے کہ اللە پاک آپ کے اور آپ کے والدین کے گناە معاف فرما دیں گے اور توجہ الٰی اللە نصیب ہو گی*

دو رکعت نفل پڑھیں ہر رکعت میں بعد از فاتحہ کے سورۃ الم نشرح ایک بار سورۃاخلاص تین تین بار پڑھیں بعد از سلام 11مرتبہ سورۃ انا انزلنا پڑھیں*

چار رکعت نفل پڑھیں ہر رکعت میں بعد از فاتحہ سورۃ القدر تین مرتبہ اور سورۃ اخلاص11مرتبہ پڑھیں اور بعد از نفل سجدے میں سر رکھ کر11مرتبہ کلمات تسبیح پڑھیں اس کے بعد جو دل چاہے طلب کریں*

No comments:

Post a Comment