Wednesday, 7 August 2013

ماە شوال المکرم کی عبادت


بسم الله الرحمن الرحيم
حضور اکرمصلی الله علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہےکہ شوال کا مہنیہ برکتوں والا مہینہ ہے
ماە شوال کی عبادت کے بھی بڑے فضائل ہیں باری تعالَٰی رمضان میں روزە رکھنے والے عبادت گزاروں کو فرشتوں کے ذریعہ عید کی رات خوشخبری دیتا ہے کہ میں نے بخش دیا ہے ان لوگوں کو جہنوں نے میری ہدایت پر عمل کیا
شوال کے روزے
شوال کے چھ روزے رکھنے سےایک سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے 
اسطرح اس ماە میں نفل نمازیں پڑھنے کا بھی بے حد ثواب ملتا ہے
شوال کی چاند رات کے نفل
اول شب ماە شوال بعد از نماز عشاٴ چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 21مرتبہ پڑھنی ہے
فضیلت:۔۔إنشاٴالله العزیز اس نفل کے پڑھنے والے پر باری تعالٰی جنت کے دروازے کھول دیں گے اور دوزخ کے دروازے بند کر دیں گے
اول شب بعد از نماز عشاٴ چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 3مرتبہ اور سورت فلق 3مرتبہ سورت الناس 3مرتبہ پڑھنی ہے سلام کے بعد 70مرتبہ سوم کلمہ تمجید پڑھکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور توبہ کریں باری تعالی اس نماز اور کلمہ کے طفیل گناە معاف فرماکر توبہ قبول فرمائیں گے

No comments:

Post a Comment