Wednesday 7 August 2013

یوم عید الفطر


جس شخص نے عید کے دن 300مرتبہ درج ذیل تسبیح پڑھی



اور اسکا ثواب مسلمان مُردوں کی روحوں کو بخش دیا تو ہر مسلمان کی قبر میں ایک ہزار انوار داخل ہوں گےاور جب پڑھنے والا خود مرے گا تو الله تعالٰی اسکی قبر میں بھی ایک ہزار نور داخل فرمائیں گے

نماز عید الفطر
عید کی نماز کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورت لماعون اور تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں تو اسکو صدقہ فطر کا ثواب حاصل ہو گا

عید کے دن بعد نماز ظہر
ماە شوال کی پہلی تاریخ بعد نماز ظہر آٹھ رکعت نفل دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 25مرتبہ پڑھے بعد سلام ستر باراستغفار اور ستر با درود شریف پڑھے

فضلیت:۔۔باری تعالٰی اس نفل کی برکت سے اسکی ستر حاجتیں پوری کرے گا اور اس کے لۓ رحمت کے دروازے کھول دے گا

شوال المکرم کی دوسری تاریخ
ماە شوال کی دوسری تاریخ سے چھ روزے رکھنے کی بہت فضلیت ہے ارشاد نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے کہ ان روزوں کا ثواب ہزاروں کے ثواب کے برابر ہےاور شوال کے چھ روزے رکھنے والے کے نامہٴ اعمال میں بےشمار نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گی

No comments:

Post a Comment